ا مفتى تقى عثمانى صاحب فتاوى عثمانى ميں فرماتے هيں
سوال ۱:۔ جو لوگ انکم ٹیکس اد اکرتے ہیں اورزکوٰۃ نہیں اد اکرتے ضرور خدا کے مجرم ہیں ، اور اگر زکوٰۃ اد اکریں اور ٹیکس سے جان چھڑانا چاہیں تو حکومت چھوڑتی نہیں ہے ، دونوں ادا کرتے ہیں تو زبردست مالی خسارہ اٹھانا پڑتا ہے ، کیا کیا جائے ؟
جواب۱:۔ انکم ٹیکس کا زکوٰۃ سے کوئی تعلق نہیں ، زکوٰۃ عبادت اور اللہ د کا حق ہے اور انکم ٹیکس ایک حکومت کا ٹیکس ہے ، لہٰذا ایک کی ادائیگی سے دوسرے کی ادائیگی نہیں ہوتی ،(۱)انکم ٹیکس کے لئے حقیقی سرمایہ کو چھپانے میں جب جھوٹ بولنا پڑے یا جھوٹی شہادت دینا پڑے تو وہ جائز نہیں ۔
الجواب صحیح واللہ سبحانہ اعلم
Comments
Post a Comment